• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64240

    عنوان: كیا عمرہ كسی اور كے نام سے بھی كرسكتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عمرہ کسی اور کے نام سے بھی کرسکتے ہیں ؟ زندہ کی طرف سے یا مرحومین کی طرف سے؟ یا دونوں کی طرف سے؟اسی طواف کے بارے میں بھی بتائیں۔شکریہذ

    جواب نمبر: 64240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 554-554/M=6/1437 جی ہاں! دوسرے کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ، دونوں کی طرف سے درست ہے، اسی طرح صرف طواف بھی زندہ یا مردہ کی جانب سے درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند