• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154352

    عنوان: داماد كے ساتھ عمرہ پر جانا

    سوال: میری امی کی عمر ۷۰ سال کے قریب ہے، اور ہم انہیں عمرہ کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ ان کی تمنا ہے اور وہ شوگر کی مریض ہیں، مگر کعبہ دیکھا چاہتی ہیں، کوئی محرم نہ ہونے کی صورت میں جیسے باپ اور بھائی ، کیا ہم اپنی امی کو بہنوئی کے ساتھ بھیج سکتے ہیں؟ اور کیوں کہ میری بہن اپنی فیملی میں زیادہ مگن رہتی ہے تو کیا امی کی خدمت کے لیے ہم امی کے ساتھ بہن بہنوئی کو عمرہ کراسکتے ہیں؟ حالانکہ فلیٹ ایک ہو مگر کمرے علیحدہ ہوں۔

    جواب نمبر: 154352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1286-1059/D=12/1438

    بہنوئی یعنی والدہ کے داماد ان کے محرم ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ عمرہ کے لیے بھیجنا جائز ہے پھر جب بہن بھی ساتھ رہیں گی تو اور سہولت ہوگی۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند