• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 65287

    عنوان: دوسرے مسلک میں ہرے رنگ کا عمامہ پہننا سنت ہے تو یہ کہاں تک درست ہے؟

    سوال: دوسرے مسلک میں ہرے رنگ کا عمامہ پہننا سنت ہے تو یہ کہاں تک درست ہے؟

    جواب نمبر: 65287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 866-838/SN=9/1437

     

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سفید سیاہ مختلف رنگوں کا عمامہ پہننا ثابت ہے؛ لیکن سفید عمامہ (بلکہ مطلق سفید لباس) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ پسند تھا، آپ نے متعدد احادیث میں اس کی ترغیب بھی دی؛ اس لیے مستحب اور بہتر سفید عمامہ ہی ہے، باقی سبز رنگ (یا دیگر رنگوں) کا عمامہ باندھنا بلاشبہ جائز ہے؛ لیکن اسی کو سنت قرار دینا یا سفید کے بالمقابل افضل و بہتر قرار دینا درست نہیں ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں: اللباس المحمود، ص: ۵۸تا ۶۵، ط: مکتبہ البلاغ دیوبند، احسن الفتاوی :۹/۲۶۵تا ۲۷۳، ط: کراچی الدعامہ في أحکام سنة العمامہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند