عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 158596
جواب نمبر: 158596
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 628-569/L=6/1439
کھاتے وقت اس طرح بیٹھنا چاہیے جس سے تو اضع ظاہر ہو ،مثلاً :تشہد کی حالت کی طرح بیٹھنا ،بائیں پیر کو بچھا کر داہنے پیر کو کھڑا کرنا،اس طرح نہیں بیٹھنا چاہیے جو خلافِ تواضع ہو مثلاً:ٹیک لگا کر کھانا ،اپنے کو ایک طرف جھکا کر کھانا،چارزانو بیٹھ کر کھانا الا یہ کہ عذر ہو تو حرج نہیں۔ عن أبی جحیفة قال :قال النبی ﷺ لا آکل متکئاً․(مشکات:۳۶۳) أقول ان المستحسن عند الأکل الجلوس علی رکبتیہ،أو مقعیاً ،أما التربیع فجلوس قبیح․(العرف الشذی:۲/۵) ویبسط رجلہ الیسری وینصب الیمنی․(شامی:۹/۴۹۱) أحسن الجلسات للأکل الاقعاء علی الورکین ونصب الرکبتین ،ثم الجثی علی الرکبتین وظہور القدمین ثم نصب الرجل الیمنی والجلوس علی الیسار․(شامی:۱۰/۴۸۸کتاب الخنثی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند