• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 174231

    عنوان: جیب کس طرف لگانا مستحب ہے؟

    سوال: کیا سیدھی طرف جیب لگانا سنت ہے؟ یا دین کا کسی درجہ کا رکن ہے؟ (۲) عمامہ بھی سیدھی طرف باندھنے کی قید لگانا، کیا دین کا کوئی رکن ہے؟ مستحب، نفل یا کسی بھی درجہ کا رکن ہے؟

    جواب نمبر: 174231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:184-193/sn=3/1441

    (1) جیب دائیں بائیں کسی بھی جانب لگائی جا سکتی ہے، شرعا اس میں کوئی تحدید نہیں ہے ؛ لیکن چونکہ بائیں جانب جیب ہونے کی صورت میں اس میں سامان رکھنا اور نکالنا آسان ہوتا ہے ؛ اس لیے بعض کتابوں میں بائیں جانب جیب لگانے کو سنت لکھا گیا ہے۔دیکھیں :اللباس المحمود،ص:161، نیز دیکھیں : ضیاء القلوب، ص:74،75، جیب کا بیان)واضح رہے کہ دائیں یا بائیں کسی بھی جانب جیب لگانا دین کا کوئی رکن یا واجب نہیں ہے۔

    (2)عمامہ سیدھی طرف باندھنے سے کیا مراد ہے؟ وضاحت کے ساتھ لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند