• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 33984

    عنوان: صحابی رسول بننے کی خواہش

    سوال: میں یہ خواہش رکھتا ہوں کہ کاش میں صحابی رسول ہوتا، کیا یہ خواہش رکھی جاسکتی ہے؟ اس نسبت سے میں ہروہ عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو آپ سے ڈائریکٹ ثابت ہے، جیسا کہ صحابی رسول کیا کرتے تھے، کیا ایسا کرنے سے مجھے کوئی گناہ تو نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 33984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1751=1414-11/1432 آپ کی خواہش بہت اعلیٰ درجہ کی ہے ارو بہت بہتر ہے، اس بہانے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا اہتمام یہ اور بھی مستحسن ہے۔ اور آپ کی ہدایت کے لیے موٴثر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے خیالات وجذبات میں برکت عطا فرمائے۔ یہ اجر ثواب کا باعث ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ مگر عامی آدمی کے لیے ڈائریکٹ احادیث پر عمل کرنے میں بڑی دشواری ہے، اس لیے ائمہ مجتہدین نے ان احادیث سے جو معنی اور مفہوم نکالے ہیں، ہم عامی کے لیے (جو مجتہد نہ ہو) اس معنی کو لینا ارو اس پر چلنا ضروری ہے۔ چونکہ تمام احادیث پر عبور نہیں رکھتے اس لیے ہمارے لیے ان ائمہ کا اتباع ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند