• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160931

    عنوان: کھانے کے بعد برتن کو چاٹنا سنت ہے ؟

    سوال: کیا کھانے کے بعد برتن کو چاٹنا ضروری ہے ؟ اور کیا یہ سنّت ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا برتن میں چہرہ نظرآتا تھا جب وو برتن کو چاٹتے تھے ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 160931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1007-817/sd=8/1439

    برتن میں کھانے کے جو اجزاء باقی رہ جاتے ہیں ، اُن کو اچھی طرح صاف کر کے کھانا مسنون ہے ، حدیث میں مطلق برتن صاف کرنے اور انگلیوں کے چاٹنے کا ذکر ہے ، آپ نے جو لکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برتن میں چہرہ نظر آتا تھا ، ہمیں اس کا ذکر تو کسی حدیث میں نہیں ملا؛ البتہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی برتن کو صاف کر کے کھانا تناول فرماتے تھے۔ عن أنس، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا أکل طعاما لعق أصابعہ الثلاث، قال: وقال: إذا سقطت لقمة أحدکم فلیمط عنہا الأذی ولیأکلہا، ولا یدعہا للشیطان وأمرنا أن نسلت القصعة، قال: فإنکم لا تدرون فی أی طعامکم البرکة۔ ( مسلم ، رقم : ۱۳۶ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند