• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610116

    عنوان:

    کیا ٹخنے سے نیچے پاجامہ نہ پہننے سے داڑھی کاٹنے کا گناہ معاف ہوجائے گا؟

    سوال:

    داڑھی نہ رکھنے اور ٹخنوں سے نیچے پاجامہ پہننے سے مستقل گناہ ملتا ہے اور اگر دونوں عمل کر لیا جائے تو مستقل ثواب بھی ملتا ہے۔ تو اگر کوئی شخص صرف پاجامہ ٹخنے سے اوپر رکھے اور داڑھی نہ رکھے تو کیا داڑھی نہ رکھنے پر ملنے والا گناہ اور ٹخنے سے اوپر پاجاما پہننے والا ثواب آپس میں برابر سرابر ہو جائیں گے۔

    جواب نمبر: 610116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1011-743/H=8/1443

     اسلام میں تمام اعمال ثواب اور گناہ میں مختلف مراتب کے حامل ہیں اور ہر اچھے عمل کا ثواب یا برے عمل کا گناہ مختلف اور مستقل ہوتا ہے اور نیکیوں کی وجہ سے جو گناہ معاف ہوتے ہیں وہ ایسے صغیرہ گناہ ہیں جو آدمی سے جانے انجانے میں سرزد ہوگئے ہوں ،کبیرہ گناہ توبہ و استغفار ہی سے معاف ہوتے ہیں لہذا ایک مشت سے کم داڑھی کاٹنےکا گناہ مستقل ہوگا اور ٹخنے سے نیچے پاجامہ لٹکانے کا مستقل ،پاجامہ ٹخنے سے اوپر لٹکانے سے داڑھی کاٹنے کا گناہ معاف ہوجائے اور ایک کا ثواب دوسرے کے گناہ کے برابر سرابر ہوجائے اس طرح کا تصور اسلام میں نہیں ہےبلکہ اس نیت سے گناہ کرنا اور بری بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند