• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 147241

    عنوان: کیا فال نکالنا درست ہے؟ میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم میں ایسے لوگوں کے پاس جانے منع کیا گیاہے، ورنہ چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوگی، کیا یہ بات درست ہے؟

    سوال: کیا فال نکالنا درست ہے؟ میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم میں ایسے لوگوں کے پاس جانے منع کیا گیاہے، ورنہ چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوگی، کیا یہ بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 147241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 366-536/sd=6/1438

    اسلام میں بد فالی کی کوئی اصل نہیں ہے ، اسی لیے ایسے لوگوں کے پاس جانے کے بارے میں احادیث میں سخت وعید آئی ہے ؛ ہاں ! احادیث سے نیک فالی کا ثبوت ہے اور آپ نے چالیس دن نماز قبول نہ کرنے کی جو بات لکھی ہے ، تلاش بسیار کے بعد اس کی کوئی اصل نہیں مل سکی، باقی اصل حکم لکھ دیا گیا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند