• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605555

    عنوان:

    جمعہ کے دن عصر کے بعد درود پڑھنے كی فضیلت والی حدیث كے بارے میں

    سوال:

    کیا جمعہ کے دن عصر کے بعد درود شریف پڑ ھنے سے کیا اسی سال کے گناہ معاف ہو تے ہیں؟

    جواب نمبر: 605555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1127-806/D=12/1442

     جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے بارے میں بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں جس میں یہ مضمون بھی ہے کہ عصر کے بعد جس نے اَسّی (80) مرتبہ درود شریف پڑھا اللہ تعالی اس کے اَسّی (80) سال کے گناہ معاف فرمادیتے ہیں۔ درود شریف کے کلمات یہ ہیں: اللہم صل علی محمد عبدک ونبیک ورسولک النبی الأمی الخ الفاظ کے فرق سے ۔یہ حدیث متعد طرق سے وارد ہے مگر سب میں کلام ہے۔ مگر ضعیف حدیث پر فضائل کے باب میں عمل کرنا جائز ہے۔ حضرت انس اور ابوہریرہ کی روایت کو علامہ سخاوی نے القول البدیع میں نقل کیا ہے۔ شیخ الحدیث مولانا محمد یونس صاحب علیہ الرحمة نے نوادر الفقہ میں اسے نقل فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند