• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608378

    عنوان: کیا دجال بھی حضرت محمد ﷺ کی امت میں ہوگا؟ 

    سوال:

    سوال : قیامت تک آنے والا ہر انسان خواہ وہ حضرت محمد ﷺ پر ایمان رکھتا ہو یا نہیں رکھتا ہو وہ ان کی امت میں سے ہے ، تو کیا دجال بھی حضرت محمد ﷺ کی امت میں سے ہوگا؟

    جواب نمبر: 608378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 621-522/B=05/1443

    امت کی دو قسمیں ہیں:

    (۱) امت دعوت۔ (۲) امت اجابت۔

    جن لوگوں تک اسلام کی دعوت پہونچی مگر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لائے وہ امت دعوت میں شمار ہوتے ہیں۔ اور جو لوگ ایمان لے آئے وہ امت اجابت کہے جاتے ہیں۔ دجال امت دعوت میں سے ہے جیسے دیگر مشرکین و کفار امت دعوت میں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند