• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 156101

    عنوان: گھر میں کتے کا پلا تھا، اس لیے حضرت جبرئیل (ع) گھر میں داخل نہیں ہوئے

    سوال: حضرت، میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرئیل علیہ السلام کا انتظار کر رہے تھے کافی دیر ہو چکی تھی لیکن حضرت جبرئیل علیہ السلام نہیں آئے، آپ نے سوچا کہ فرشتے تو وعدہ خلافی نہیں کرتے، کافی دیر بعد آپ نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام دروازے پر کھڑے ہیں، آپ نے پوچھا کہ آپ اندر کیوں نہیں آئے، تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا یارسول اللہ! آپ کی چار پائی کے نیچے کتے کا ایک پلا ہے اور جس گھر میں کتا ہوتا ہے ہم اس گھر میں نہیں جاتے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے! تو یہ کس کتاب میں ہے اور حدیث نمبر بھی بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 156101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:146-85/sd=2/1439

    جی ہاں ! سوال میں مذکور حدیث کچھ اضافے کے ساتھ مسلم شریف میں موجود ہے ، جس کے الفاظ یہ ہیں: عن عائشة، أنہا قالت: واعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام فی ساعة یأتیہ فیہا، فجائت تلک الساعة ولم یأتہ، وفی یدہ عصا، فألقاہا من یدہ، وقال: ما یخلف اللہ وعدہ ولا رسلہ, ثم التفت، فإذا جرو کلب تحت سریرہ، فقال: یا عائشة، متی دخل ہذا الکلب ہاہنا؟ فقالت: واللہ، ما دریت، فأمر بہ فأخرج، فجاء جبریل، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: واعدتنی فجلست لک فلم تأت ، فقال: منعنی الکلب الذی کان فی بیتک، إنا لا ندخل بیتا فیہ کلب ولا صورة۔ )مسلم، رقم : ۸۱)"۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند