• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163017

    عنوان: جمعہ کے دن بعد عصر پڑھے جانے والے درود شریف کا کیا ثبوت ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام جمعہ کے دن بعد نماز عصر اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے درود پڑھے گا اسکے اسی سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں، کچھ مفتیان اکرام کہتے ہیں اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے ، جبکہ بارہا ہم نے معتبر علماء کرام سے اسکا بیان سنا ہے ، مکمل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 163017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1146-1086/N=12/1439

    شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوینے فضائل درود شریف میں یہ درود شریف علامہ سخاویکی القول البدیع سے نقل فرمایا ہے، میں نے القول البدیع دیکھی تو اس میں یہ درود شریف مع فضیلت ابن بشکوال کے حوالہ سے نقل کیا گیا ہے، اس کے بعد میں نے ابن بشکوال کی القربة إلی رب العالمین دیکھی تو اس میں مجھے یہ درود شریف نہیں ملا، ممکن ہے کہ ابن بشکوال نے اپنی کسی اور کتاب میں یہ درود شریف (مع سند) نقل فرمایا ہو؛ البتہ ابن بشکوال اپنے زمانہ کے کبار محدثین اور معتبر علما میں سے ہیں؛ اس لیے مکمل تحقیق سے پہلے اس درود شریف اور اس کی فضیلت کی تردید خلاف احتیاط ہے، حدیث (مع سند) مل جائے اور اس کی اسنادی حیثیت کی تحقیق ہوجائے، اس کے بعد کوئی حکم لگانا مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند