• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 4147

    عنوان:

    کیا فر ما تے ہیں علمائے دیوبند حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اس اثر کے بارے میں: اذا اتیت علی اہل او مال فصل صلاة المقیم۔ اس اثر کا معتبر مأ خذ کیا ہے؟ کیا یہ اثر مسند ابن عباس میں یا کسی اور مستند کتابوں میں موجود ہی؟ جبکہ یہ اثر المغنی میں موجود ہے (مصنف کا نام یا د نہیں رہا) براہ کرم، حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 717=667/ د

    مغنی لابن قدامہ ج۲ ص۱۸۴، مطبوعہ بیروت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اثر ان الفاظ میں مذکور ہے: إذا قدمت علی أہل لک أو مال فصل صلاة المقیم اس کے علاوہ یہ اثر حدیث کی کسی کتاب میں باوجود تلاش کے نہیں ملا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند