• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601774

    عنوان:

    كیا دورانِ نماز پیروں كے فاصلہ پر كوئی حدیث ؟

    سوال:

    ایسی کوئی حدیث جس میں یہ واضح ہو کہ جماعت کی نماز میں پیروں کے بیچ کم سے کم چار انگل کا فاصلہ اور زیادہ سے زیادہ ایک بالشت کا فاصلہ رکھنا چاہیے ۔

    جواب نمبر: 601774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:339-273/N=5/1442

     مختلف روایات سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ حالت قیام میں دونوں پیرنہ باہم ملائے جائیں اور نہ دونوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ رکھا جائے؛ بلکہ درمیانی درجے کا فاصلہ ہونا چاہیے، جس کے لیے حضرات احناف نے چار انگلیوں کی مقدار مسنون قرار دی ہے؛ کیوں کہ یہ مقدار خشوع سے قریب تر ہے؛ جب کہ شوافع کی اکثر کتابوں میں ہے کہ دونوں پیروں کے درمیان ایک بالشت کے بہ قدر فاصلہ ہونا چاہیے (اعلاء السنن، مراقی الفلاح، در مختار وشامی، فتاوی تاتار خانیہ، خلاصة الفتاوی وغیرہ )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند