متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 610606
ذہن کی کمزوری کا علاج
سوال : میراذہن زیادہ کمزور ہے تو علاج کیا ہوسکتاہے؟
جواب نمبر: 61060623-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 892-682/M=08/1443
ہر نماز كے بعد پیشانی پر ہاتھ ركھ كر يَاقَوِيُّ گیارہ مرتبہ پڑھ لیا كریں مسواك اور تلاوت قرآن كا اہتمام ركھیں اور گناہوں سے بچیں اور ہوسكے تو كسی اچھے حكیم سے رابطہ كركے اُن كے مشورے سے كوئی مقویّ دماغ نسخہ استعمال كریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں محمد سجادالدین حنفی مسلک سے ہوں او
راللہ کے کرم سے دعوت تبلیغ کے کام سے بھی جڑا ہوں۔ فی الحال میں ایک کالج میں
ڈھائی سال سے لیب ڈیمونسٹریٹر کی نوکری کررہا ہوں، میری تعلیم 2004میں مکمل ہوگئی
اس کے بعد سے میں نے خلیجی ممالک جانے کی بے جوڑ کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل پائی۔
ہر بار یوں ہوا کہ اللہ کے کرم سے ہر کمپنی کا انٹرویو پاس ہوجاتا ہوں میڈیکل بھی
پاس ہوجاتا ہوں، لیکن ویزا میں دقت آجاتی ہے، یہ سلسلہ پانچ سال سے ہوتا آرہا ہے۔
ابھی اللہ کے کرم سے ایک کمپنی کا انٹرویو فروری 2009میں پاس ہوا ہوں، آفر لیٹر ملنے
کے بعد بھی انتظار کررہا ہوں، مجھے جاننا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے یا کیا
گناہ میں مبتلا ہوں کیا گناہ کی وجہ سے میرے مقدر کی کمائی نہیں مل پارہی ہے؟ کچھ
دعا بتائیں میری اس نوکری کے لیے آپ سے دعا کی گزارش ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا
ہے تو اس کے لیے مجھے معاف کر دیجئے۔
کسی پر اگر کالا جادو ہو تو اس کا توڑ کیا ہے؟ برائے کرم بتائیں۔
3401 مناظراولاد کیلے وظیفہ
5374 مناظرچوری کرنے کے بعد توبہ سے گناہ معاف ہوگا یا نہیں؟
3635 مناظر