متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 606066
جادو کے مسلسل اور انتہائی سخت اثرات سے کیسے نجات پائی جائے؟
انتہائی سخت اور مسلسل جادو کے اثرات سے کیسے نجات پائی جائے۔ نیز اگر جادو کرنے اور کروانے والے کا علم ہو جو مسلسل شیطانی عمل کرتے ہوں تو ان سے کیسے پیچھا چھڑوایا جائے۔ شکریہ
جواب نمبر: 60606613-Sep-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 23-11/B=01/1443
اگر جادو کرنے والا یا کروانے والا کسی صورت میں بھی وہ اپنے شیطانی عمل سے باز نہ آئے تو بدرجہ مجبوری کسی جائز عمل کے ذریعہ اسی پر وہ جادو لوٹا دیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
کچھ مسائل ہیں جو میرے او رمیرے گھر والوں کے دماغ میں رات دن چلتے رہتے ہیں کہ ہم
لوگ سب افراد جلد سے جلد امیر بنیں اور ہمارے گھر کے کام جلد سے جلد ہوں۔ جب میں
اور میرے گھر والے کسی امیر گھر کو دیکھتے ہیں تو پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں
اور بس وہاں سے پھر وہی آس۔ تو آپ ہمیں بولیے کہ جلد سے جلد ہمارے کام بنیں اور ہم
لوگ امیر ہوں اور ہماری صحت میں، دولت میں، رزق میں اور عزت میں اور زیادہ برکت
ہو۔ برائے کرم بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ
نادان سوال ہے۔ آپ برائے کرم مجھے معاف کریں اور اس کا حل بتائیں میں بڑی امید سے
آپ کوای میل کررہا ہوں ایک عرصہ کے بعد مجھے یہ ویب سائٹ ملی ہے۔
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے پانچ یا چھ سال پہلے بغیر کسی عالم کی اجازت کے ایک آیت کریمہ اپنی زندگی کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے پڑھنا شروع کیا تھا لیکن مجھے اپنی زندگی میں کوئی سکون نہ مل سکا اور میری زندگی پہلے سے بھی زیادہ خراب بن گئی ہے۔میں تقریباً روزانہ دو ہزار مرتبہ پڑھتاتھا لیکن بے سود۔ اگر آپ میری اس بابت مدد کردیں تو میں آ پ کا بہت زیادہ احسان مند ہوں گا۔ برائے کرم جواب عنایت فرمادیں۔
2123 مناظرلڑکی کے رشتہ کے بارے میں ایک صاحب نے
استخارہ کے لیے کہا او روہ بھی لڑکی سے ہی کرایا گیا۔عمل کچھ اس طرح تھا دو رکعت
نماز نفل حاجت کے بعد (دائیں ہاتھ کی جانب تین تین پرچیاں رکھیں جن پر شرایرہ اور
خیرا یرہ لکھا گیا تھا) ان میں سے ایک پر چی اٹھانی تھی اس طرح چھ رکعت کے بعد ان
میں سے تین پرچیاں جو اٹھائیں اور ان میں اکثریت دیکھی پھر اس طریقہ سے تین بار چھ
چھ رکعت پڑھیں۔پہلی تین پرچیوں میں دو شرایرہ او رایک خیرایرہ دوبارہ میں تینوں
خیرایرہ ،پھر تیسری مرتبہ میں دو خیرایرہ اور ایک شرایرہ۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
مسنون طریقہ کیا ہے؟ کیا استخارہ کے بعد اس کا ماننا واجب ہے یا نہیں؟ اگر نہ مانا
جائے تو کیا گناہ لازم ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
میر ا تعلق ایک باعزت اسلا می گھر انے سے ہے اور بچپن ہی سے اسلامی احکام پر عمل کرتی ہو ں۔نفسانی خواہشات کی وجہ سے مجھ سے میر ی زندگی کی سب سیبڑی ناقابل تلافی غلطی سر زد ہوگئی ہے ۔ مجھے اپنے کئے پر شرمندگی ہے اور اپنے جرم کا مجھے احساس ہے کہ میرے والدین جب مجھ پر اتنا بھروسہ کرتے تھے تو میں نے ایسی غلطی کیسے کی۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ اس گناہ سے کیسے پاک ہوں؟
عرض خدمت ہے کہ میں میڈیکل اسٹور چلاتا ہوں۔ کچھ لوگوں کے یہاں میرا پیسہ باقی ہے کافی مدت ہوگئی ہے لیکن وہ لوگ پیسہ دے نہیں رہے ہیں۔ برائے کرم کوئی طریقہ بتائیں یا کوئی دعا بتادیجئے جس کے پڑھنے سے یہ لوگ میرا پیسہ دے دیں۔
1246 مناظررشتے میں رکاوٹ دور ہونے کا وظیفہ
2821 مناظركیا توبہ كرنے كے بعد پہلے كیے ہوئے گناہ كے بارے میں سوا ہوگا؟
6962 مناظر