عنوان: کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جادو کیا گیا تھا تو آپ ﷺ کو وحی کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ وہ چیز جس پر جادو ہوا ہے وہ کہیں موجود ہے وہاں سے نکلوائیں یا پھرآپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا کہ اور پھر پتاچلا۔ یہ بھی بتائیں کہ اگر یہ پتا چل جائے کہ کسی پر جادو کیا گیا ہے وہ خود صرف سورة ناس اور سورہ فلق پڑھتارہے یا اسے کسی عامل بابا کے پاس جانا ہوگاجو اسے بتائے کہ جادو کس چیز پر ہے اور وہ کہاں ہے؟
سوال: کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جادو کیا گیا تھا تو آپ ﷺ کو وحی کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ وہ چیز جس پر جادو ہوا ہے وہ کہیں موجود ہے وہاں سے نکلوائیں یا پھرآپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا کہ اور پھر پتاچلا۔ یہ بھی بتائیں کہ اگر یہ پتا چل جائے کہ کسی پر جادو کیا گیا ہے وہ خود صرف سورة ناس اور سورہ فلق پڑھتارہے یا اسے کسی عامل بابا کے پاس جانا ہوگاجو اسے بتائے کہ جادو کس چیز پر ہے اور وہ کہاں ہے؟
جواب نمبر: 2911201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 167=166-2/1432
جی ہاں آپ کو بذریعہ وحی بتادیا گیا تھا، اگر کسی پر سحر کردیا گیا ہے تو فلق اور ناس دونوں سورتیں خود ہی پڑھ سکتا ہے اور کسی مسلمان عالم باعمل سے علاج بھی کراسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند