متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 150971
جواب نمبر: 15097101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 876-858/N=8/1438
آپ درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں، إن شاء اللہ آپ کی موجودہ کیفیت آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی اور آپ ، لوگوں سے ڈر اور خوف محسوس نہیں کیا کریں گے : اللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟
2379 مناظرمیرے گھر میں کھٹمل بہت زیادہ ہیں ساری
دوائی کرکے میں تھک چکا ہوں اور کافی سال سے پریشان ہوں لیکن جتنا دوائی کرتے ہیں
اور زیادہ تعداد بڑھتی ہے ایک بات یہ ہے کہ یہ کھٹمل دن میں چھپ جاتے ہیں اور رات
میں سونے کے وقت بہت کاٹتے ہیں اور اس کی وجہ سے گھر میں کوئی اچھی نیند سے نہیں
سو پاتا او رامی کے علاوہ کوئی فجر نہیں پڑھ پاتا کیوں کہ فجر کے وقت یہ تھوڑے کم
ہوجاتے ہیں تو ہم نیند میں پڑ جاتے ہیں۔ برائے کرم جواب دیں بہت پریشان ہوں۔
میں
نے پڑھا ہے کہ جب کوئی شخص کاغذ کے ٹکڑے پر درود لکھتاہے جب تک کاغذ کے ٹکڑے پر
درود لکھا جاتا ہے تو اس کو ثواب ملتاہے۔کیا یہ اصول اس وقت بھی ہے کہ اگر کوئی
شخص درود شریف کو کسی ویب سائٹ سے کاپی کرتاہے اور نئی ویب سائٹ بناتا ہے یا وہ اس
کاغذ کو پرنٹ کرتاہے اور بہت ساری کاپیاں بناتا ہے۔ برائے کرم مجھ کو درود شریف سے
متعلق چند حدیثیں بتادیں۔
میں
آ پ سے اپنی صحت کے سدھرنے کے لیے کوئی دعا جاننا چاہتاہوں لیکن اس سے پہلے میں
اپنا ماضی آپ کو بتاتاہوں۔ پچھلے چھ سال میں میں نے بہت بار مشت زنی کی ہے جس کے
لیے میں بہت شرمندہ ہوں اور میں نے بہت بار دعاؤں میں معافی بھی مانگی ہے۔ مجھے
پہلے اس کے گناہ ہونے کا کوئی علم نہیں تھا، لیکن جب مجھے پتہ چلا جب تک بہت دیر
ہوچکی تھی۔ پھر میں اپنے آپ پر کنٹرول کرتا تھا، لیکن کبھی کبھی میں خود پر قابو
نہیں رکھ پاتا تھا۔ ابھی جلدی ہی کچھ ہفتوں پہلے تقریباً ایک مہینہ پہلے میں نے
پھر سے یہ غلط کام کیا تھا۔ میں اس کام کو کرنے کے بعد بہت شرمندہ ہوتاہوں لیکن
میں اس پر قابو نہیں پاپاتا، لیکن پہلے کے مقابل میں اس پر بہت قابو پالیا ہے اور
اب ان شاء اللہ آگے ایسا نہیں کروں گا۔ میں چاہتاہوں کہ آپ مجھے کچھ ایسی دعا
بتادیجئے جس سے میں اس گناہ کی معافی مانگ سکوں اور اس سے دور رہ سکوں اور کچھ
ایسی دعا بھی بتا دیجئے جس سے میری صحت و تندرستی ہو جائے ،.........