متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 414
کسی کا واسطہ دے کر اللہ سے دعا کرنا کیسا ہے؟
کسی کا واسطہ دے کر اللہ سے دعا کرنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 414
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 188/ل=188/ل)
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاء کرنے اوراپنی حاجت طلب کرنے میں کسی نبی یا ولی کو بطور وسیلہ کے ذکر کرنا اور یوں کہنا کہ اے اللہ بوسیلہ فلاں نبی یا فلاں ولی میرے حال پر رحم فرما اور میری حاجت پوری کر، یہ جائز ہے اور اجابت دعاء میں موٴثر ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو اس طرح دعاء کرنے کا طریقہ تعلیم فرمایا ہے، ترمذی شریف میں ہے: اللّٰہم إني أسئلک وأتوجہ إلیک بنبیّک محمّد نبيّ الرحمة الخ ترجمہ: اے اللہ میں تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی رحمت کے وسیلہ سے تجھ سے حاجت روائی چاہتا ہوں اور تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں۔ (ترمذی شریف: 2/198)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند