• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170167

    عنوان: گاہك كا دكان كے لیے بد دعا دینا؟

    سوال: میرا ایک شاپ﴿دکان﴾ ہے 2، تین بار ایسے لوگ آئے ہیں کہ دکان کی چیزوں کا ریٹ فرضی طور پر 50 ہے تو 30 یا پر 20 میں مانگتے ہیں اگر نہ دیا تو پھر دعا بد کرتے ہیں دکان جل جائے یا برباد ہوجائے ایسے لوگو ں کا کیسے جواب دوں؟

    جواب نمبر: 170167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 828-703/D=09/1440

    آپ دکانداری کے دوران جھوٹ دھوکہ سے بچیں اور جو مناسب ریٹ ہو وہ گراہک کو بتادیں ان شاء اللہ تجارت میں برکت ہوگی اور جو لوگ بے جا طور پر ریٹ کم کرنے کے لئے کہتے ہیں اور نہ کرنے پر بد دعائیہ کلمات کہتے ہیں ان شاء اللہ اس کا کوئی غلط اثر آپ کے کاروبار پر نہیں پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند