• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57978

    عنوان: میں گیا (بہار) سے ہوں، گذشتہ دسمبر کے مہینے میں میرے والد صاحب کو اسٹروک (ہائی بلڈ پریشر وجہ کر دماغ میں خون کا جم جانا) ہواتھا جس سے ان کے آدھے جسم میں فالج کا حملہ ہوگیا اوران کی یاد داشت بھی چلی گئی، اسپتال میں علاج ہونے پر ان کی جسمانی صحت میں کچھ سدھار ہوا، لیکن یاد داشت ابھی نہیں آئی، علاج (دعا) جاری ہے، لیکن عمر درازی کی وجہ سے یاد داشت واپس آنے میں دشواری ہورہی ہے، ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ براہ کرم، کوئی مخصوص دعا بتائیں کہ اللہ تعالی جلد شفا عطا کرے اور گھر میں جو پریشانی ہو دو ہو۔

    سوال: میں گیا (بہار) سے ہوں، گذشتہ دسمبر کے مہینے میں میرے والد صاحب کو اسٹروک (ہائی بلڈ پریشر وجہ کر دماغ میں خون کا جم جانا) ہواتھا جس سے ان کے آدھے جسم میں فالج کا حملہ ہوگیا اوران کی یاد داشت بھی چلی گئی، اسپتال میں علاج ہونے پر ان کی جسمانی صحت میں کچھ سدھار ہوا، لیکن یاد داشت ابھی نہیں آئی، علاج (دعا) جاری ہے، لیکن عمر درازی کی وجہ سے یاد داشت واپس آنے میں دشواری ہورہی ہے، ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ براہ کرم، کوئی مخصوص دعا بتائیں کہ اللہ تعالی جلد شفا عطا کرے اور گھر میں جو پریشانی ہو دو ہو۔

    جواب نمبر: 57978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 449-449/M=5/1436-U اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو شفائے کلی نصیب کرے (آمین) علاج جاری رکھیں۔ نیز سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر دم کردیا کریں اور یہ دعا بھی پڑھا کریں: اللہُمَّ ارْزُقْ العَافیةَ فی بَدَنہ والعَافِیَةَ فی سَمْعِہ والعافیةَ فی بَصَرِہ والعَافیةَ في قَلْبِہ ودِمَاغہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند