• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150002

    عنوان: سابقہ فتوی میں مذکور سورہٴ اعلی لکھنے کا طریقہ؟

    سوال: آپ کے فتوی میں نے پڑھا، فتوی نمبر یہ ہے: # 1541 مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی، فتوی میں لکھا ہوا ہے کہ اگر آپ بچہ (baby boy) کے خواہش مند ہوں تو شروع مہینے میں سورہٴ اعلیٰ عورت کی پسلی پر لکھیں۔ سوال یہ ہے کہ عورت کی پسلی پر کون سورہٴ اعلیٰ لکھے اور کیسے لکھے؟ نارمل پینسل کے ساتھ لکھیں؟ پوری سورت لکھیں؟ اور ہر مہینہ میں لکھیں؟ یا ایک تعویذ بنا کر اوپر لگادیں؟ بسم اللہ شروع میں لکھیں؟ براہ کرم ذرا تفصیل سے بتادیں۔

    جواب نمبر: 150002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 916-902/L=7/1438
    پنسل یا قلم سے لکھنے کی ضرورت نہیں بس انگلی سے لکھ دیں شروع میں بسم ا للہ بھی لکھ سکتے ہیں اور یہ صرف شروع مہینے حمل میں لکھیں، ہرماہ لکھنے کی ضرورت نہیں، شوہر اس کو لکھے کسی اور سے لکھوانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند