• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 25423

    عنوان: براہ کرم، استخارہ کے بارے میں بتائیں۔ کیا یہ احادیث سے ثابت ہے؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، حوالے دیں۔

    سوال: براہ کرم، استخارہ کے بارے میں بتائیں۔ کیا یہ احادیث سے ثابت ہے؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، حوالے دیں۔

    جواب نمبر: 25423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1569=1016-10/1431

    استخارہ کا ثبوت احادیث سے ہے، اور اس کی اہمیت کا پتہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہٴ کرام تمام امور میں استخارہ اسی طرح سکھاتے تھے جس طرح قرآن کی سورتوں کو سکھاتے تھے۔ استخارہ کی حدیث بخاری شریف، ترمذی شریف، ابوداوٴد شریف، نسائی، ابن ماجہ، سنن بیہقی وغیرہ میں مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند