متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 20237
میں پاکستان سے دس مہینہ کے بعد واپس آئی ہوں اس وقت میرے شوہر کے پاس نوکری نہیں ہے جہاں جاتے ہیں نہ ہی ہوتی ہے۔ آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں تو مہربانی ہوگی۔
میں پاکستان سے دس مہینہ کے بعد واپس آئی ہوں اس وقت میرے شوہر کے پاس نوکری نہیں ہے جہاں جاتے ہیں نہ ہی ہوتی ہے۔ آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں تو مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 20237
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 413=283-3/1431
آپ مع اہل خانہ نمازوں کا اہتمام کریں، مغرب کے بعد گھر میں سورہٴ واقعہ کی تلاوت کی جائے اور عشاء کے بعد آپ کے شوہر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ?یَا مُغْنِيْ? پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند