• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605874

    عنوان:

    كیا گستاخی کے بعد توبہ قبول ہوگی؟

    سوال:

    میں انڈیا سے ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے رسول اللہ کے بارے میں بہت گندے خیال آتے ہیں، کبھی اندر سے بد کلامی نکلتی ہے جو میں زبان پر نہیں لاتا۔ میں کبھی کسی کے ساتھ بد کلامی کروں تو مجھے بعد میں ایسے لگتا ہے جیسے میں نے رسول اللہ کو (نعوذبللہ) غالی دی۔ اور کبھی بد فعلی کرتے کرتے ایسے خیال آتے ہیں جیسے میں نے رسول اللہ کی شان اقدس میں کوئی بدترین گستاخی کی، یا کوئی گستاخی کی۔ بد قولی یا بد فعلی کی رسول اللہ کی شان میں۔ میں ایک مفتی صاحب کے پاس گیا تھا انہوں کہا کہ یہ شیطانی وسوسے ہیں۔ میں بہت کوشش کرتا تھا اپنا دماغ ادھر ادھر کے خیالوں میں لگاؤ۔ میں پورا دن یہی سوچتا ہوں کی میں نے رسول اللہ کی شان میں بدترین گستاخیاں کی، رسول اللہ کی توہین کی۔ کبھی لگتا ہے کی میں نے سچ میں گستاخی کی ہے اور کبھی لگتا ہے کہ میں نے کوئی گستاخی نہیں کی یہ صرف وسوسے ہیں اور میں نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا تھا، پھر مجھے لگتا ہے کہ میں نے سچ میں گستاخی کی ہے، میں اب کافر ہو گیا ہوں، میری کوئی نماز قبول نہیں ہوگی۔پہلے لگتا تھا یہ وسوسے ہے، اب لگتا ہے میں نے شچ میں بدترین گستاخی کی ہے یا بدترین توہین کی ہے۔ میں بہت مایوس ہوگیا ہوں۔ اب کچھ وقت پہلے سے مجھے لگتا ہے میں نے رسول اللہ کی شان میں بدترین گستاخی کی۔ رسول اللہ کی شان میں توہین کی۔ پھر اس سلسلہ میں میں نے انٹرنیٹ (internet) پر کچھ دلائل پڑھے کہ رسول اللہ کی گستاخی کے لئے توبہ کا حکم کیا ہے۔ وہاں ایک جگہ لکھا ہے کہ گستاخ رسول دائمی طور پر کافر ہو جاتا ہے، اس کی توبہ عنداللہ قبول نہیں ہوتی۔ محیط (الخلاصہ الفتاوی۔افتخار الدین طاہر بن احمد البخاری) میں بہت پریشان ہوں مفتی صاحب، برائے مہربانی مجھے بتائے کہ کیا سچ میں گستاخی رسول دائمی طور پر کافر ہو جاتا ہے؟ اگر نہیں تو مجھے توبہ کرنے کا حکم اور طریقہ بتائیں۔ جزاک اللہ۔

    جواب نمبر: 605874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1312-161T/B=01/1443

     یہ سب محض وسوسے اور شیطانی خیالات ہیں، اس پر آپ کی کوئی پکڑ اللہ کے یہاں نہیں ہوگی۔ ان وسوسوں کو دُور کرنے کے لئے آپ کثرت سے رَبِّ أعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأعُوْذُبِکَ رَبِّ أنْ یَّحْضُرُوْنِ پڑھتے رہئے، ان شاء اللہ کچھ روز کے بعد ختم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند