• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8724

    عنوان:

    میں نے آپ سے اپنے شک کے بارے میں پوچھا تھا کہ مجھے شک ہوتا ہے میں کیڑوں سے ڈرتی ہوں ۔تو آپ نے کہا تھا کہ (اعوذ باللہ) دم کرکے سینے پر پھونکا کرو ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ مجھے دم کرنیکا طریقہ بتاسکتے ہیں، مہربانی ہوگی؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1937=1803/د

    پہلے درود شریف پڑھیں پھر اعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہ وَعِقَابِہ وشَرِّعِبَادِہ ومِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر بھونک مارلیں اوردونوں ہتھیلی پورے جسم پر پھیر لیں، اسی طرح اگر چاہیں تو آیة الکرسی پڑھ کر بھی دم کرسکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند