• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 54831

    عنوان: غرو شمس كے وقت دعا كرنا

    سوال: میں عمرہ کے دوران مغریب سے پہلے کعبة کے سامنے دعا کر رہا تھا . میں دعا مے اتنا مشغول تھا کے سجدے مے جا کر دعا کر رہا تھا . می یہ بھول گیا تھا کے یہ وقت غروب آفتاب ہے سجدا کرنا جا یز نہیں . اذان کے تھوڑی دیر پہلے میں سجدے سے اٹھا.تقریبن ۴ ماہ کے بعد مجھے یاد آیا کے میں نے کتنی بڑی غلطی کی تھی کیا یہ کبیرہ گناہ تھا ؟ کیا اس وجہ سے میری دعا قبول نہیں ہوئی ہوگی

    جواب نمبر: 54831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 6-6/SN=10/1435-U غروبِ شمس کے وقت دعا کرنا اگرچہ سجدے کی ہیئت میں ہو جائز ہے؛ البتہ نماز اور سجدہٴ تلاوت وغیرہ کی ممانعت آئی ہے؛ اس لیے آپ قبولیتِ دعا سے مایوس نہ ہوں الصلاة علی النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- والدعاء والتسبیح أفضل من قراء ة القرآن في الأوقات التي نہي عن الصلاة فیہا (شامي: ۹/۶۰۷، ط: زکریا، کتاب الحضر والإباحة، وہکذا یستفاد من الشامیة: ۲/۳۰ والفتاوی المحمودیة: ۵/۳۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند