• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165373

    عنوان: لال مرچوں پر دم كركے نظر اتارنا

    سوال: حضرت، میں نے دیکھا کہ نظر اتارنے کے لئے ۷/ثابوت سوکھی لال مرچ پر الگ الگ ۷/ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دم کر کے بیمار کے اوپر سے ۷/مرتبہ گھما /اُتار کر آگ میں جلاتے ہیں، دھنس(dhans) نہیں پیدا ہوتی ہے، بیمار صحت یاب بھی ہو جاتا ہے۔ یہ کیا ہے؟ برائے مہربانی تفصیل سے واضح کریں اور بعد نظر دور کرنے کے لئے معتبر عمل بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 165373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 81-81/M=1/1440

    نظر آتارنے کے لئے مذکورہ عمل کی گنجائش ہے، شرعاً اس میں حرج نہیں، اسی طرح سات لال مرچوں پر ایک ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ: وَإن یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِأبْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ ، وَیَقُوْلُوْنَ إنَّہ لَمَجْنُوْن․ وَمَا ہُوَ إلَّا ذِکْرٌ لِلعَالَمِیْن ․ پڑھ کر دم کرکے بیمار کے جسم کے اوپر سر تا پیر تین مرتبہ گھما کر جلا دینا بھی نظر دور کرنے کے لئے مجرب عمل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند