متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 604556
امتحان میں شاندار کامیابی كے لیے وظیفہ
میں بہت دیر سے ایک امتحان کی تیاری کر رہی ہوں۔ نہ تیاری ٹھیک ہو رہی۔اور نہ دل لگتا پڑھائی میں ۔سبق جلدی یاد نہیں ہوتا۔ بھول جاتا۔ امتحان میں شاندار کامیابی اور بہت زیادہ نمبروں کے لئے وظیفہ بتا دیں۔
جواب نمبر: 60455631-May-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1112-807/H=10/1442
ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت باوضوء تین مرتبہ سورہٴ فاتحہ (سورہٴ الحمد شریف مکمل) اول و آخر تین دفعہ درود شریف پڑھ کر اپنے معاملہ میں دعاء کا اہتمام کریں، اللہ پاک تمام مقاصد حسنہ میں پوری کامیابی عطاء فرمائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
برائے
کرم مجھ کو گم شدہ چیزوں کو پانے کی دعا بتائیں، کیوں کہ میری ماں کی سونے کی چین
کھو گئی ہے؟
میری جٹھانی 45/سال کی ہیں اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ بیٹے کے لیے بہت وظیفے کیے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کو حمل نہیں رک رہا ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ براہ کرم، آپ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ حمل ٹھہرے اور بیٹا بھی پیدا ہو۔
غزہ پر حالیہ حملہ کی وجہ سے ہماری مسجد کے امام صاحب قنوت نازلہ (آخری رکعت میں رکوع کے بعد دعا)پڑھ رہے ہیں ہر نماز میں (یعنی فجر، ظہر، عصر، مغرب اورعشاء)۔ وہ امام حنبلی، شافعی، یا سلفی ہوسکتا ہے۔ (۱)ہم ان کے پیچھے اس کو کیسے ادا کریں؟ (۲)وہ آواز سے دعا کرتے ہیں (یعنی آواز کے ساتھ حتی کہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں بھی)۔ ظہر اورعصر کا کیا حکم ہے؟ کیا ہم اپنی نماز دہرالیں؟ (۳)ہمیںآ مین کیسے کہنا چاہیے؟
1755 مناظرمجھے غصہ بہت آتاہے برائے کرم مجھے اپنے غصہ پر قابو پانے میں میری رہنمائی کریں۔
3964 مناظرہم بھائی بہن ہیں ، والدین بھی باحیات ہیں۔ میرے بھائی کی شادی ہوئی، ان کی بیوی ان کے گھر والے لیمن پر عقائد رکھتے ہیں یعنی عملیات کرتے ہیں۔ ہمارے گھر میں بھی کئی باران کے روم میں لیمن، ہلدی، تیل وغیرہ نکلے ہیں۔ والدین اور رشتہ دار ان پر شک کرتے ہیں، کیا اس طرح شک کرنا صحیح ہے؟ اب میری باجی کی شادی نہیں ہورہی ہے، کئی پیام جڑے ، لیکن آخر وقت میں ٹوٹ گئے تو سب کو شک ہے وہ لوگ کچھ عملیات کرتے ہوں گے، کیوں کہ ہمارے فوٹو ان لوگوں کے پاس سے نکلے۔ اب سب پریشان ہیں۔ میرے بھائی لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی ہے۔ ہماری پریشانی کا کچھ حل بتائیں ۔ہم کو اللہ کی ذات پر یقین ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کیا گیاتھا۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔ آپ ہم کو، باجی اور بھائیوں کو کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں۔
2095 مناظرمجھے یہ پوچھنا ہے کہ آج کل ماحول جتنا خراب ہوتا جارہا ہے اس ماحول میں کچھ بھی ممکن ہے۔ تو ایسے ماحول کے زیر اثر اگر کوئی لڑکی سولہ سال کی عمر میں کسی لڑکے سے دوستی کرتی ہے پھر وہ لڑکا اس کو کسی ہوٹل میں لے جاکر اس کے ساتھ زنا کرتا ہے لیکن وہ لڑکی چونکہ سولہ سال کی ہے گھر سے پیار نہیں ملا ہے وہ لڑکا اسے بہت پیار کرتاہے بھلے وہ دکھاوے کے لیے کر رہا ہے لیکن اس لڑکی کی سمجھ سے باہر ہے اوروہ لڑکی اس لڑکے کے ساتھ ملتی رہتی ہے اور وہ سب کچھ ہو جاتا ہے جو زنا کے دائرہ میں آتا ہے۔ اور اٹھارہ سال کی عمر میں اس لڑکی کی شادی کسی اچھے نیک لڑکے سے ہوجاتی ہے اور اس لڑکی کو اپنی غلطیوں کا بہت شدت سے احساس ہوتا ہے اور ہر پل وہ اپنے گناہوں پر معافی مانگتی ہے۔ تو کیا اس کی مغفرت ہوجائے گی؟ یا اسے کسی خاص طریقے پر عمل کرکے اپنی مغفرت کروانی چاہیے؟ کیا اس کی وہ شادی جائز تھی کیوں کہ اس کی ان تمام حرکتوں کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ اور اس لڑکی کی حالت یہ ہے کہ اپنے گناہوں پر ہر وقت شرمندہ ہوتے ہوتے وہ سر درد کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے۔ بتائیں کہ اس کا کیا حل ہوگا؟
2876 مناظرحفظِ قرآن کی آسانی کے لئے دعا
4348 مناظر