• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23487

    عنوان: میں اکثر رات کو ڈرجاتی ہوں اور آوازیں نکالتی ہوں کہ کوئی مجھے جگادے۔ میری بہن مجھے پھر نیند سے جگاتی ہے ، حالانکہ میں سونے سے پہلے آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کرسوتی ہوں۔میں کافی پریشان ہوں ، ایساکیوں ہوتاہے؟ کونسی دعا پڑھوں؟

    سوال: میں اکثر رات کو ڈرجاتی ہوں اور آوازیں نکالتی ہوں کہ کوئی مجھے جگادے۔ میری بہن مجھے پھر نیند سے جگاتی ہے ، حالانکہ میں سونے سے پہلے آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کرسوتی ہوں۔میں کافی پریشان ہوں ، ایساکیوں ہوتاہے؟ کونسی دعا پڑھوں؟

    جواب نمبر: 23487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1048=778-7/1431

    آپ سونے سے پہلے اول وآخر سو سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر 500 مرتبہ لاحول پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ نیند میں ڈرنا ختم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند