• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608891

    عنوان:

    صحابی کے نام کے آگے رضی اللہ عنہ کہنا

    سوال:

    سوال : جب حضرات صحابہ کرام رضی اللہ علیہم کی سیرت بیان کی جاتی ہے تو اکثر بیان کرنے والے بیان میں کسی صحابی کی ایمان لانے سے پہلے صحابی کے لیے رضی اللہ عنہ نہیں کہتے اور ایمان لانے کے بعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ کیا یہ طرز عمل صحیح ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 715-578/B=06/1443

     جمہور علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ فرقِ مراتب کے واسطے نبی کریم کے ساتھ علیہ السلام لکھا جائے گا اور صحابی کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھا جائے گا اور دیگر بزرگان دین کے ساتھ رحمہ اللہ کہا جائے۔ صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا رضی اللہ عنہم۔ صحابی کے ایمان لانے سے پہلے کفر شرک کی حالت میں یہ دعا دینا جائز نہیں تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند