• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152872

    عنوان: گھر میں کھٹملوں کے خاتمہ کے لیے دعا یا وظیفہ

    سوال: گھر میں کئی مہینوں سے کھٹملوں سے پریشان ہیں، لہٰذا کھٹملوں سے نجات پانے کے لیے کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1062-879/D=11/1438

    اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق، پڑھ کر گرم پانی میں دم کرکے چارپائیوں پر ڈال دیں یا پڑھ کر یونہی دیواروں گھر کے کونوں میں پھونک ماردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند