• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 61031

    عنوان: کس آدمی کی توبہ قبول نہیں ہوسکتی ؟ حضرت ، میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار ہوں اور اب میں نے توبہ کرلی ہے، کیا میری توبہ قبول ہوگئی ؟ کیا میرے لیے اللہ رب العزت کے گھر میں معافی کی گنجائش ہے؟

    سوال: کس آدمی کی توبہ قبول نہیں ہوسکتی ؟ حضرت ، میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار ہوں اور اب میں نے توبہ کرلی ہے، کیا میری توبہ قبول ہوگئی ؟ کیا میرے لیے اللہ رب العزت کے گھر میں معافی کی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 61031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1060-1056/B=11/1436-U قاتل کی توبہ قبول نہیں ہوتی جب تک کہ اس کی دیت پوری ادا نہ کرے یا اولیائے مقتول سے معاف نہ کرالے اور تمام گناہو ں سے توبہ کرنے کے بعد توبہ قبول ہوجاتی ہے، اللہ تعالیٰ بہت غفار ہے اگر اس سے اپنے گناہوں پر نادم ہوکر سچے دل سے توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف فرمادیتے ہیں ”التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ“ گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا پاک وصاف ہوجاتا ہے جیسے کہ اس نے گناہ نہیں کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند