• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36643

    عنوان: میری امی پر بچپن سے اثرات ہیں ، بہت علاج کرایا ، اب ان کی عمر 40/ سال ہوگئی ہے، لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ جس کو دکھایا وہ کہتے ہیں کہ جنات خون میں رنگ گیا ہے۔ آپ کوئی علاج بتائیں۔

    سوال: میری امی پر بچپن سے اثرات ہیں ، بہت علاج کرایا ، اب ان کی عمر 40/ سال ہوگئی ہے، لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ جس کو دکھایا وہ کہتے ہیں کہ جنات خون میں رنگ گیا ہے۔ آپ کوئی علاج بتائیں۔

    جواب نمبر: 36643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 274=178-2/1433 عملیات سے کوئی واسطہ مجھے نہیں ہے،ویسے 40/ دنوں تک یہ بھی عمل کرکے دیکھ لیں کہ صبح نہار منھ پانی یا کسی چیز پر ۴۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اس کو اپنی والدہ کو پلایا کھلادیا کریں، اگر اس عمل سے فائدہ ہو تو اس عمل کو ایک دو چلہ اور کرلیں، اور بہتر یہ ہے کہ آپ کاندھلہ جاکر مفتی افتخار الحسن صاحب سے مل لیں اور ان کے مشورہ کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند