• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58024

    عنوان: بد نظری كا علاج

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں بے حد بد نظری کاشکار ہوں ،مجھ سے بے تحاشہ بد نظر ی ہوتی ہے ، لاکھ کوشش کے باوجود اس کو حرام سمجھنے کے باوجود نہیں رک پاتا اور یہی وجہ مجھے لگتی ہے کہ نماز میں میرا دماغ بالکل بھی نہیں رہتا جیسے نماز ہونی چاہئے ، حتی کہ کافی دفعہ مجھے یاد نہیں رہتا کہ کتنی رکعت پڑھی۔میں اس وجہ سے اتنا نادم و پریشان ہوں کہ لفظوں میں نہیں لکھ سکتا۔ مہربانی فرما کر کوئی نصیحت /مشورہ اور روحانی طریقہ بتائیں جن کی روشنی میں میرا مسئلہ حل ہو سکے۔

    جواب نمبر: 58024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 364-367/N=5/1436-U ہر روز صبح بدنگاہی اور دیگر گناہوں سے بچنے کی نیت سے ”لاَحولَ ولاَ قُوَّةَ اِلاَّ باللہِ“ کی تین تسبیح پڑھ لیا کریں، اور ہمت سے کام لیں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند