• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161374

    عنوان: مناسب رشتے کے لیے دعا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس سے میرے نکاح کرنے کے مراحل آسان ہو یعنی اللہ نیک صالحہ خوبصورت و خوب سیرت جو مجھے دین و دنیا میں میرا ساتھ دے ایسی خاتون سے میری نکاح کرادے ۔ کوئی مجرب عمل بتائیں۔ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 161374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:909-785/d=9/1439

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا فائدہ حاصل کرنے کی جگہ ہے اور سب سے زیادہ فائدہ مند چیز یہاں نیک خاتون ہے (جو کسی کو نکاح کے ذریعہ مل جائے) دوسری حدیث میں فرمایا گیا کہ نکاح میں انتخاب کی بنیاد چار چیزیں ہوتی ہیں (۱) مال (۲) جمال (۳) حسب نسب (۴) دین ۔ پھر فرمایا کہ تم دین دار خاتون کو اختیار کرو کہ وہ سب سے بہتر ہے۔

    لہٰذا آپ کا شوق بہت مناسب ہے اس کے لیے یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کی تسبیحات بعد نماز عشا پڑھیں، اگر ہوسکے تو گیارہ سو گیارہ (1111)مرتبہ ورنہ چار سو (400)پانچ سو (500) جس قدر ہوسکے پڑھ لیں اور اول آخر درود شریف پڑھ کر دعا کریں (۴۰دن تک) نیز جب کوئی رشتہ سامنے آئے تو منظور کرنے سے پہلے استخارہ مسنونہ ضرور کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند