• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606997

    عنوان:

    ہم لوگ شادی کی رکاوٹ/لڑائی /نا اتفاقی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟

    سوال:

    سوال۔ ہمارے گھر میں ٹوٹل آٹھ لوگ ہیں، ہمارے والد، والدہ، تین بہنیں اور تین بھائی ہیں، ان میں سے دو بہنوں کی کی شادی ہو گئی ہے ، اور ایک بھائی کی شادی ابھی 2 مہینے پہلے ہوگی، الحمد للہ۔ جن جن کی شادی ہوگئی ہے ان میں 1) بڑی بہن ، ۔۔۔شوہر-بیوی میں لڑائی ہوتی ہے ، 2) دسری بہن کے ساتھ سسرال والوں کا ظلم زیادتی، جہیز کا سامان رکھ لینا -شوہر کے سعودی عرب سے واپس ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں اور بے روزگار ہیں، ہم لوگ ہی خرچ سنبھال رہے ہیں۔3) بڑے بھائی کی شادی ہو ے َ دو مہینے ہوئے ہیں، بیوی کے تیز رویے سے پیش آن، ا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھائی کی مالی حالت کمزور ہے ، بیوی گورنمنٹ ملازم ہے ، میری اور بہن کی شادی میں رکاوٹ ہے ، جلداز جلد کوئی رشتہ نہیں ملتا۔ عمر گذرتی جارہی ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ آپ صحیح راستے دکھائیں،ہمیں کوئی خاص وظیفہ /عمل بتادیں۔ بہن عالمہ ہے ، پانبدی کے ساتھ پانچوں وقت کی نمازپڑھتی ہے ، قرآن اور منزل کی تلاوت کرتی ہے ، الحمد للہ۔

    مجھے لگتاہے کہ گھروالوں پر کچھ اثرات ہیں۔

    جواب نمبر: 606997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:51-29T/D-Mulhaqa=3/1443

     سب گھر والوں سے کہیں کہ صبح و شام کی مسنون دعائیں اہتمام سے پڑھا کریں ،اس کے لیے مناجات مقبول وغیرہ جو بھی مستند کتاب آسانی سے مل جائے ، اس کی ایک منزل پڑھ لیا کریں اور جس بہن کی شادی نہیں ہوئی ہے ، اس سے کہیں کہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں یالطیف گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر دعا کیا کرے ۔( آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۲۵۱/۴، مکتبہ لدھیانوی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند