• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64589

    عنوان: اگر کسی آدمی سے گناہ کبیرہ ہوجائے تو وہ اللہ کے حضور کس طرح توبہ کرے گا؟

    سوال: اگر کسی آدمی سے گناہ کبیرہ ہوجائے تو وہ اللہ کے حضور کس طرح توبہ کرے گا؟

    جواب نمبر: 64589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 369-369/Sd=6/1437 کسی آدمی سے گناہ کبیرہ صادر ہوجانے کے بعد توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اس گناہ کو ترک کرے جو اس سے صادر ہوا ہے اوراللہ کے حضور ندامت اور شرمندگی کے ساتھ معافی مانگے اور اس بات کا پختہ ارادہ کرے کہ آیندہ کبھی گناہ نہیں کرے گا ۔ قال اللّٰہ تعالی: یا أیہا الذین آمنوا توبوا الی اللّٰہ توبة نصوحاً۔۔۔۔۔ قال الآلوسي: أخرج ابن مردویہ عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما قال: قال معاذ بن جبل: یا رسول اللّٰہ ! ما التوبة النصوح ؟قال: أن یندم العبد علی الذنب الذي أصاب، فیعتذر الی اللّٰہ تعالی، ثم لا یعود الیہ کما لا یعود اللبن الی الضرع۔ وقال نقلاً عن الامام النووي: التوبة ما استجمعت ثلاثة أمور:أن یقلع عن المعصیة، وأن یندم علی فعلہا، وأن یعزم عزما جازماً علی أن لا یعود الی مثلہا أبداً ۔۔۔۔۔( روح المعاني: ۲۸/۱۵۹، ط: دار احیاء التراث العربي )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند