• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60202

    عنوان: دعا واستغفار

    سوال: والد کا کینسر میں انتقال ہوگیاہے، دو بیٹے ، ایک بیٹی اور ماں ہیں، ایک بیٹا سات سال کا ہے، ایک بیٹا نالائق ہے ، مرضی سے شادی کی ، بیٹی بی اے کررہی ہے، بڑا بیٹا ماں کو گالی گلوچ کیا یہاں تک کہ لوہے سے جان لیوا حملہ کیا ، محلہ کمیٹی نے فیصلہ کرکے اس کو گھر میں داخلہ ممنوع کردیا، آپ سے التماس ہے کہ جلدسے جلد ماں اور دو بیٹے اور ایک بیٹی کا کیا حصہ شریعت سے بنتاہے بتائیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 60202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 944-763/D=10/1436-U سوال میں مذکور ماں سے مراد مرحوم کی بیوی ہے تو حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد یعنی اولاً مرحوم کا قرض ادا کیا جائے پھر اگر انھوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو 1/3 (تہائی) میں سے اس کی تنفیذ کی جائے پھر جو کچھ بچے اس کے چالیس حصے کرکے پانچ حصے بیوی کو چودہ چودہ حصے دونوں بیٹوں اور سات حصے بیٹی کو ملیں گے۔ نوٹ: کسی بیٹے کا نالائقی کرنا یا ماں کو گالی گلوچ کرنا بہت سخت گناہ ہے، دنیا اور آخرت میں اس پر سخت پکڑ ہوگی اس لیے بیوہ ماں کے حقوق کو پہچانیں اور ان کی خدمت اور اطاعت کرتے رہیں ہرگز کوتاہی نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند