• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 600664

    عنوان: قرآنی آیات پڑھ کر دھاگہ باندھنا

    سوال:

    کبھی کبھی میں گناہ میں ملوث ہوجاتا ہو تو گناہ سے بچنے کے لیے سورہ یاسین اور سورہ رحمن کی تلاوت کر کے کالے دھاگے پر باندھنا چاہتا ہوں تاکہ گناہ کرتے وقت من میں خیال آئے کہ قرآنی آیت کا دھاگہ میری کلائی میں ہیں۔ تو کیا وہ دھاگہ پہن کر بیت الخلاء میں جا سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 200-153/H=02/1442

     کالا دھاگہ باندھنے کے بجائے یہ عزم کرلیں اور اللہ پاک سے عہد بھی کرلیں کہ میں گناہ کے ارتکاب سے سچی پکی توبہ کرتا ہوں اور آئندہ اگر گناہ ہوگیا تو میں ایک دن کی پوری آمدنی غرباء فقراء مساجد مدارس میں خرچ کردوں گا اور بارہ رکعت نفل پڑھ کر سچی پکی توبہ کروں گا اور جب تک یہ دونوں کام نہ کرلوں کھانا ہرگز نہ کھاوٴں گا اور آئندہ جب بھی گناہ ہوا تو یہ دونوں کام کرکے ہی کھانا کھاوٴں گا اس سے پہلے نہیں کھاوٴں گا چند مرتبہ اخلاص کے ساتھ اس نسخہ پر عمل کریں گے تو ان شاء اللہ گناہ ترک کرنے پر اللہ تعالی قوت عطا فرمادے گا، اللہ پاک ہر خیر سے نوازے، اور ہر شر سے حفاظت فرمائے ۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند