متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 30976
جواب نمبر: 30976
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 519=519-5/1432
ایصالِ ثواب مختلف طریقے پر ہوسکتا ہے ؛ کسی غریب ومحتاج کو کپڑا پہناکر یا کھانا کھلاکر یا صدقہ وخیرات وغیرہ کرکے، یا قرآن شریف کی تلاوت کرکے یا نفلی نماز وطواف وغیرہ کے ذریعہ، کوئی بھی بدنی یا مالی کارِ ثواب کرتے وقت نیت کرلیں کہ اس کا ثواب فلاں میت کو پہنچ جائے یا بعد میں دعا کرلیں کہ اے اللہ اس کا ثواب فلاں کو پہنچادے۔ (۲) معلوم ہوجانا، اللہ کی قدرت سے مستبعد نہیں ہے۔ (۳) ایصالِ ثواب زندوں کی طرف سے مُردوں کے لیے ایک عطیہ اور تحفہ ہے جس کا میت کو انتظار رہتا ہے، حسب استطاعت ایصالِ ثواب کرتے رہنا چاہیے، اگر کوئی نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں۔ (۴) جی ہاں، معاف کردیتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند