• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53847

    عنوان: (۱) فرشتوں کی حفاظت میں رہنے کے لیے کوئی دعابتائیں جو فجر کے بعد پڑھ لیں۔

    سوال: (۱) فرشتوں کی حفاظت میں رہنے کے لیے کوئی دعابتائیں جو فجر کے بعد پڑھ لیں۔ (۲) وہ کونسی دعا ہے جس کے پڑھنے کے بعد فرشتے استغفار کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 53847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1191-1191/M=10/1435-U (۱) یہ دعائیں پڑھ لیا کریں: ”فَاللَّہُ خَیْرٌ حَافِظًا وَھُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ - بِسْمِ اللَّہِ الَّذِي لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ“ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کی منزل روزانہ پڑھ لیا کریں۔ (۲) ایسی کوئی دعا ہمارے ذہن میں نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند