• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52280

    عنوان: وظائف میں اکثر لکھا ہوتاہے کہ فلاں آیت پیتل کے بر تن پر لکھ کر دھو کر پی لیں یا زعفران سے لکھ کر پی لیں تو کیا ان آیتوں کو پڑھ کر اپنے اوپر ہی دم نہیں کرسکتے ہیں؟

    سوال: وظائف میں اکثر لکھا ہوتاہے کہ فلاں آیت پیتل کے بر تن پر لکھ کر دھو کر پی لیں یا زعفران سے لکھ کر پی لیں تو کیا ان آیتوں کو پڑھ کر اپنے اوپر ہی دم نہیں کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 52280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 711-711/M=6/1435-U معالج علاج اور استعمال کا جو طریقہ تجویز کرے اس کے مطابق کرنا مفید ہوتا ہے، بشرطیکہ خلاف شرع نہ ہو جن تعویذات کو لکھ کر دھوکر پینے کے لیے کہا جاتا ہے ان کو پڑھ کر دم کرلینا ناجائز نہیں، اپنے اوپر بھی دم کرسکتے ہیں، لیکن جو طریقہ مفید اور مجرب ہو اس کو اپنانا زود اثر ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند