متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 149956
جواب نمبر: 14995601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 791-758/sn=7/1438
(۱) کھانا تھوڑا کم کھایا کریں، نیز پانی بھی کم پئیں، رات کو زیادہ دیر تک نہ جگیں اور ساتھ ساتھ نماز باجماعت کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ نیند کنٹرول میں آجائے گی۔
(۲) یاد داشت مضبوط کرنے کے لیے ہرنماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر ”یَا قَویُّ“ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے ایک بہت بری عادت ہے مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیسے یہ عادت مجھ سے چھوٹ جائے۔ اس عادت سے میری صحت بہت خراب ہوگئی ہے۔ میں بہت کوشش کررہا ہوں لیکن نہیں چھوٹ رہی ہے۔ میں نے بہت حکیموں کے پاس اس بیماری کا علاج کرایا لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔ مجھے پیشاب میں دھات جانے کی بیماری ہے۔ مردانگی قوت ختم ہورہی ہے۔ میری عمر 29سال ہے۔ پچھلے دس سال سے یہ حالت ہے۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اللہ کے لیے میری مدد کریں۔ قرآن کریم اورحدیث شریف سے مجھے اس کا حل بتادیں۔
5557 مناظرمیں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ اولاد پر بندش کے لیے کوئی وظیفہ ہے تاکہ وہ بندش بے اثر
ہوجائے؟ یعنی مجھ کو بندش کو ختم کرنے کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز مجھ کو اولاد
کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔
معزز
مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے
لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت
کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین
میں محمد سجادالدین حنفی مسلک سے ہوں او
راللہ کے کرم سے دعوت تبلیغ کے کام سے بھی جڑا ہوں۔ فی الحال میں ایک کالج میں
ڈھائی سال سے لیب ڈیمونسٹریٹر کی نوکری کررہا ہوں، میری تعلیم 2004میں مکمل ہوگئی
اس کے بعد سے میں نے خلیجی ممالک جانے کی بے جوڑ کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل پائی۔
ہر بار یوں ہوا کہ اللہ کے کرم سے ہر کمپنی کا انٹرویو پاس ہوجاتا ہوں میڈیکل بھی
پاس ہوجاتا ہوں، لیکن ویزا میں دقت آجاتی ہے، یہ سلسلہ پانچ سال سے ہوتا آرہا ہے۔
ابھی اللہ کے کرم سے ایک کمپنی کا انٹرویو فروری 2009میں پاس ہوا ہوں، آفر لیٹر ملنے
کے بعد بھی انتظار کررہا ہوں، مجھے جاننا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے یا کیا
گناہ میں مبتلا ہوں کیا گناہ کی وجہ سے میرے مقدر کی کمائی نہیں مل پارہی ہے؟ کچھ
دعا بتائیں میری اس نوکری کے لیے آپ سے دعا کی گزارش ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا
ہے تو اس کے لیے مجھے معاف کر دیجئے۔
استخارہ کرنے کے بعد کیا اس کے نتیجہ پر عمل کرنا ضروری ہے؟
3889 مناظریہ میرے دوست کی ایک ذاتی پریشانی ہے۔ میرا دوست ایک انجینئر ہے اور نوکری کررہا ہے۔ اس نے قرآن، تفسیر قرآن، حدیث، فقہ، اصول فقہ اور خوابوں کی تعبیر کا علم پڑھ رکھا ہے۔ اس کی پڑھائی کے زمانہ میں وہ ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا۔ اس نے اس نیت سے استخارہ کیا کہ کیا میں اس لڑکی سے شادی کرپاؤں گا یا نہیں؟ اس نے خواب دیکھا کہ وہ لڑکی اس کے والد کو کھانا پیش کررہی تھی۔ اس لیے وہ اس نتیجہ پر پہنچ گیا کہ یہ شادی ممکن ہے۔ اس نے اس بارے میں اللہ سے دعا بھی کی۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات اس کے ذہن میں مضبوطی سے بیٹھ گئی کہ وہ اس سے شادی کرے گا۔ اس نے اس کو اللہ کا وعدہ قرار دیا۔ تعلیم کے بعد اس نے اپنے والد سے اس کے بارے میں کہا۔ اس کے والد نے انکار کردیا۔ اس نے اپنے والد سے کہا کہ برائے کرم استخارہ کرلیجئے۔ اگر یہ چیز میرے لیے اچھی نہیں ہے تو آپ اس کو چھوڑ سکتے ہیں۔ وہ اور اس کے والد نے دوبارہ استخارہ کیا۔ اور آخر میں اس کے والد اس بنیاد پر تیار ہوگئے۔ دوسری جانب لڑکی کے والدین نے کہا کہ وہ لوگ استخارہ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ لیکن اس وقت پریشانی پیدا ہوگئی جب انھوں نے کہا کہ ان کو استخارہ کا اچھا رزلٹ نہیں ملا ہے، اس لیے وہ لوگ اس رشتہ کو قبول نہیں کریں گے۔اب میرا دوست اچھا نہیں محسوس کرتا ہے۔ تمام اسلامی معلومات رکھنے کے باوجود وہ اس بات کو بیان نہیں کرسکتاہے۔ میرے سوالات یہ ہیں کہ(۱) جب اس کا پہلا استخارہ واضح طور پر ایک پیغام دیتا ہے نیز اس کا ذہن اسی طرح سے سوچتا رہا ہے تو کیوں ایسا نہیں ہوا؟ (۲)فرض کیجئے میں پہلا سوال بھول گیا تو اس کے بعد استخارہ کا رزلٹ دونوں جانب مختلف آیا؟ (۳)اس صورت حال کے ساتھ جیسا کہ سوال نمبر 2میں کیا میرا دوست اپنی پوری زندگی میں استخارہ پر یقین کرے گا اپنے تمام علم کے باوجود؟ آپ کا جواب اس کو سیدھے راستہ کی جانب رہنمائی کرسکتا ہے۔
2334 مناظرجنت طلب کرنے کی دعا
4597 مناظرکہا
جاتاہے کہ سجدے میں دعا جلد قبول ہوتی ہے۔ اگر ہم نماز کے علاوہ کسی وقت سجدے میں
جاکر کوئی قرآنی آیت پڑھ کر دعا مانگیں تو کیا ایسا کرنا صحیح ہوگا؟ کیا سجدے میں
قرآن پڑھنا منع ہے؟ کسی نے بتایا کہ سجدے میں جاکر سورہ مریم کی آیت ابتدائی چار آیتیں
پڑھ کر اللہ سے اولاد کی دعا مانگی جائے تو وہ قبول ہوگی، کیوں گہ ان آیات میں
حضرت زکریا علیہ السلام پر اللہ کی بے پناہ رحمت کا ذکر ہے جب انھوں نے اولاد کے لیے
دعا مانگی تھی۔ کہتے ہیں سجدے میں بندہ گویا اپنے رب کے قدموں میں ہوتا ہے، تو کیا
سجدے کی جگہ کو عقیدت سے چوما جاسکتا ہے؟