• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175301

    عنوان: دلایل خیرات کا وظیفہ

    سوال: کیا دلائل خیرات مستند کتاب ہے اس کا وظیفہ کرنا کیسا ہے؟ کیا اس کے وظیفے یا پڑھنے کیلئے کسی مرشد سے اجازت لینا ضروری ہے؟ اور اگر ضروری ہے تو پاکستان میں کس سے لے لوں؟ برائے مہربانی مکمل رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 175301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 450-342/B=05/1441

    جی ہاں ”دلائل الخیرات“ مستند کتاب ہے، مگر اس کے پڑھنے کے لئے اپنے شیخ و مرشد سے اجازت لینا بہتر ہے آپ اپنے یہاں کے علماء اور بزرگوں سے مل کر اس کا پتہ لگائیں جس عالم کو اس کے شیخ و مرشد سے اجازت ملی ہو اس سے اجازت لے کر پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند