متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 175267
جواب نمبر: 175267
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 327-298/D=05/1441
روضہ اطہر پر جو صلوٰة وسلام پڑھا جاتا ہے اس میں خطاب کے صیغے استعمال ہوتے ہیں یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سامنے موجود ہیں ہم انہیں مخاطب کرکے صلوٰة و سلام بھیجتے ہیں۔ دوسری جگہ سے صلوٰة و سلام بھیجنے میں خطاب کے صیغے نہیں ہونے چاہئے اس لئے عام درود شریف جو حدیث میں وارد ہوئے ہیں انہیں پڑھنا چاہئے۔ ایسے درود شریف کے مجموعے بھی بازار میں ملتے ہیں مثلاً زاد السعید جس میں حدیث میں وارد بہت درود شریف جمع کر دیئے گئے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند