• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177941

    عنوان: مناسب ذریعہ معاش اور تعلیم کے لیے کوئی وظیفہ بتایا جائے

    سوال: میری قسمت میرا ساتھ نہیں دے رہی۔محنت کے باوجود مجھے ناکامی مل رہی ہے آپ مجھے وظیفہ بتادیں کہ اللہ مجھے اچھا سا کاروبار دے اور میں اپنی روکی ہوئی تعلیم آگے بڑھا سکو۔

    جواب نمبر: 177941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:690-521/N=8/1441

    مناسب وجائز ذریعہ معاش کے لیے نماز اور دیگر فرائض کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کے ساتھ استغفار کی کثرت کی جائے اور درج ذیل دعا روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھی جائے، إن شاء اللہ مناسب ذریعہ معاش فراہم ہوگا اور معاشی پریشانیاں دور ہوں گی۔ اور تعلیم کے لیے آپ کسی مقامی واقف کار وتجربہ کار سے مشورہ کریں:

    اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    عن ابن عباسقال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، وعن عليأنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل: ”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (المصدر السابق، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند