متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 603596
نفل نماز كے سجدے میں حصول اولاد كی دعا كرنا؟
کیا نفل نماز کے سجدے میں سبحان ربی الاعلی کے بعد حصول اولاد کے لئے مندرجہ ذیل دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟ 1۔ رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ 2۔ وَالَّذِین یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّجَعَْلنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِماَماً 3۔ رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 4۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ (الحمد اللہ میری 7 سال کی ایک بیٹی ہے ۔ اس کے بعد میری بیوی کو حمل نہیں ہو رہا ہے ۔ آپ سے درخوست ہے کہ دعاء فرمادیں۔ جزاک اللہ) *سیف الدین، جالندھر*
جواب نمبر: 603596
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 820-597/H=07/1442
نفل نماز کے سجدہ میں ان دعاوٴں کے مانگنے میں کچھ مضائقہ نہیں۔ بذل المجہود میں بھی گنجائش کی صراحت ہے۔
نوٹ: دوسری دعاء ربنا ہب لنا سے شروع ہوتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند