متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 38038
جواب نمبر: 38038
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 464-551/B=5/1433 ”رضی اللہ عنہ“ ایک دعائیہ کلمہ ہے، اس کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو۔ یہ دعا ہرمسلمان کے لیے لکھنا بولنا فی نفسہ صحیح ہے مگر متأخرین نے فرق وامتیاز پیدا کرنے کے لیے رضی اللہ عنہ کا لفظ صحابہٴ کرام کے لیے خاص کردیا ہے، ان کے علاوہ دیگر بزرگوں کے لیے ”رحمہ اللہ تعالی“ یا ”رحمة اللہ علیہ“ خاص کردیا ہے۔ لہٰذا اب اسی کے مطابق عمل ہوتا ہے تو بہتر ہے، ہمیں بھی اس فرق امتیاز کا خیال کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند